Saturday, April 12 2025
Breaking News
recent

ہزارخان بجارانی نے اپنی اہلیہ کوقتل کرکے خودکشی کی، پولیس

فارنسک ٹیم نے فنگرپرنٹس اوردیگر تمام ثبوت اکھٹے کرلئے، پولیس: فوٹو: فائل
کراچی: 
ڈی آئی جی کراچی جنوبی آزاد خان کا کہنا ہے کہ شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میرہزارخان بجارانی نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی۔

میرہزارخان بجارانی اور ان کی اہلیہ کے قتل سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نے پریس ریلیز جاری کی ہے، جس کے مطابق گزشتہ روز  دوپہر ڈھائی بجے درخشاں تھانے کو میر ہزارخان بجارانی اوران کی اہلیہ کی لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی، لاشیں خیابانِ جانبازمیں واقع بنگلے کے پہلی منزل پراسٹڈی روم میں موجود تھیں، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق دونوں کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی، میر ہزارخان بجارانی کے سر پراور فریحہ رزاق کے ایک گولی سرپراوردوپیٹ میں لگیں، حاصل شواہد اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر ہزار خان بجارانی نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اورپھرخود کوگولی ماری، فائرنگ 30 بور پستول سے کی گئی تھی، جائے وقوعہ سے 4 خول اور دو گولیاں ملیں۔

No comments:

Powered by Blogger.