مداح کی جانب سے خود کو 40 سال کا کہنے پر ماہرہ خان حیران پریشان
کراچی:
خوبروپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان مداح کی جانب سے خود کو40 سال کا کہنے پر حیران پریشان رہ گئیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے ٹویٹر، انسٹاگرام سمیت تمام سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس استعمال کرتی ہیں۔ ماضی کے برعکس موجودہ دور میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کی وجہ سے فنکار اور پرستاروں کے درمیان حائل تمام دوریاں ختم ہوگئی ہیں اور لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں جاننے کے لیے ان سے براہ راست سوالات پوچھتے ہیں۔ ماہرہ خان دیگر فنکاروں کے برعکس سوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہتی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے سوالات کا جواب بھی دیتی ہیں۔
اس خبر کو پڑھیں
ٹویٹر پر ماہرہ سے ان کے چاہنے والوں نے مختلف سوالات کیے جن میں کچھ دلچسپ اور کچھ چبھنے والے تھے، ماہرہ نے اپنے تمام پرستاروں کے سوالات کے نہ صرف جوابات دئیے بلکہ کچھ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا برا بھی نہیں مانا۔ ایک صارف نے ان سے پوچھا سمجھ نہیں آتا ماہرہ خان کو ہرڈرامے میں بارش سے اتنی محبت کیوں ہوجاتی ہے جس کے جواب میں ماہرہ نے کہا ہر ڈرامے میں ایک سین ہوتا ہے جس میں بارش ہورہی ہوتی ہے، تاہم بارش میں اداکاری کرنا آسان نہیں ہے۔
ایک صارف نے چبھتے ہوئے لہجے میں سوال کیالکس اسٹائل اور ہم ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے ماہرہ خان ایوارڈ کردینا چاہئےجس کے جواب میں ماہرہ نے ہنستے ہوئے کہا میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں۔ ماہرہ خان کی عمر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک شخص نے کہا انسانیت سے اس وقت اعتبار اٹھ گیا جب 40 سال کی ماہرہ خان کو ڈرامے میں بارہویں کلاس کی طالبہ بنادیا اس سوال کو پڑھ کرپہلے تو ماہرہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں بعدازاں انہوں نے کہا میں 40 سال کی نہیں ہوں تاہم انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ انہیں 12 ویں کلاس کی طالبہ کا کرداردینا بہت عجیب تھا۔ماہرہ خان اور صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی موجودہ دور کی حریف اداکارائیں ہیں جو ایک دوسرے کے بارے میں کبھی بات نہیں کرتیں، تاہم ایک صارف نے ماہرہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا صبا قمراپنے دو بہترین ڈراموں کے لیے نامزد ہوئیں لیکن ماہرہ خان ایوارڈ لے اڑیں یہ سب سمجھ سے باہر ہے۔ اس کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ وہ صبا قمر کی بہت بڑی مداح ہیں لیکن یہ ایوارڈ میں نے جیت لیا۔ ایک صارف کی بات پر کہ میں ماہرہ خان سے نفرت کرتاہوں کے جواب میں کہا آپ میرے کام کوناپسند کریں لیکن مجھ سے نفرت نہ کریں۔ایک اور صارف نے کہا میں اوورایکٹنگ کرنے والی ماہرہ سے نفرت کرتاہوں، ماہرہ خان سے زیادہ خوبصورت اور پیاری لڑکیاں موجود ہیں اس ملک میں جس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا ہاں آپ کی یہ بات تو ٹھیک ہے اس ملک میں واقعی بہت پیاری لڑکیاں موجود ہیں۔
No comments:
Post a Comment